منگل , 28 اپریل 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

معمر بزرگ جوڑے کا قاتل اپنے کیے پر شرمندہ

معمر بزرگ جوڑے کا قاتل اپنے کیے پر شرمندہ
جمعہ , 08 جنوری 2021ء (222) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ ملت پارک کے رہائشی بزرگ میاں بیوی کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم عبدالغفار جو کہ مقتولین کا پڑوسی بھی ہے نے 20 نومبر کو 80 سالہ انور بٹ اور ان کی بیوی 76 سالہ نسیم سے نشے کی لت پوری کرنے کے لئے پیسوں کا تقاضہ کیا۔ منع کرنے پر ملزم آپے سے باہر ہوگیا اور ہتھوڑے کے پے در پے وار کر کے دونوں کو بے دردی سے قتل کردیا اور گھر میں موجود موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر کے موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔  شکوک کی بنا پر پولیس نے عبدالغفار کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا اور اسے تفتیش کے لئے تھانہ بلوا لیا۔ دورانِ تفتیش عبدالغفار نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہے اور اپنے لئے خود ہی موت کی سزا تجویز کرلی۔
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now