پیر , 05 اکتوبر 2020ء
(599) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں اہل سنت پاکستان کی 9ویں سالانہ انٹرنیشنل عزت رسول و بتول کانفرنس ہوئی ۔ پیر عبدالخالق القادری ،پیر سید محمد عرفان مشہدی ،دیوان احمد مسعود چشتی ْ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی، سید علی رضا بخاری ، سید عمران شاہ ، سید آصف علی شاہ جیلانی ،سید عثمان شاہ فیروزی خواجہ نصرالمحمود تونسوی،پیر سید شمس الدین گیلانی گ ، سید منور حسین بخاری، مفتی محمد عباس قادری ،خواجہ غلام قطب الدین فریدی، سید محی الدین محبوب قادری، خواجہ نظام الدین سیالوی، پیر سید ریاض حسین شاہ، مفتی محمد اقبال چشتی، مفتی ضیاءالحسنین صدیقی ، مفتی ضیاءالمصطفے، سید حبیب الحق شاہ، پیر رفیق احمد مجددی، مفتی جمیل احمد صدیقی اور مفتی چمن زمان قادری، علامہ حافظ اللہ بخش قادری اوردیگر مفتیان کرام نے شرکت کی۔ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں 100سے زائد مشائخ، دینی مدارس کے سربرہان اور مفتیان کرام نے کہا کہ عزت رسول ؐ و بتول کیلئے آج بھی خون میں گرمی اور جذبے جواں ہیں۔ قانون ناموس رسالت قانون میں تبدیلی کا شائبہ کرنےوالے کا بھی تعاقب کریں گے۔ امت مسلمہ انفرادی مسائل کو چھوڑ کر امہ کے مسائل پر متحد ہوجائے ۔ مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر خارجہ پالیسی ازسرنو ترتیب دیکر وفود دنیا بھرمیں روانہ کیے جائیں۔ افواج پاکستان امہ مسلمہ کا فخرہے۔، ٹیکسز کی بھرمراورمعاشی صورتحال سے تاجر پریشان اور عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوچکا ہے۔ دینی مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حق میں ہیں ۔کانفرنس میں نظامت کے فرائض سید احسان گیلانی نے انجام دئیے۔پیر سید محمد عرفان مشہدی نے کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد نے بنایا تھا ، پاکستان کی حفاظت ہمارے ذمے ہے۔ قیام پاکستان میں بنیادی کردار سواد اعظم کے اکابر مشائخ اور علماءنے ادا کیا اور پاکستان کو حقیقی اسلامی ریاست بنانے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔ پیر عبدالخالق القادری نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان میں اقلیتیں محفوظ اور خوش ہیں لیکن درجن بھر لوگ ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں