جمعہ , 15 جنوری 2021ء
(211) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ اچھرہ میں قتل ہونے والے تاجر رمضان کے قاتل کو پولیس نے گرفتا کر لیا۔ مقتول کو چند ماہ قبل گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا جس پر اس کے بیٹے عدنان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق تفتیشی افسر نے جائے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے قاتلوں کاسراغ لگا کر انھیں گرفتار کر لیا۔ تحقیقات کے مطابق ابتدائی طور پر شک پڑنے کی بنا پر جب مقتول کے بیٹے سے تفتیش کی گئی تو اس نے قتل کا اعتراف کرلیا اور بتایا کہ اس نے جائیداد کے حصول کے لئے کرائے کے قاتلوں کے ذریعہ سے اپنے والد کو قتل کروایا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قتل کرنے والے دونوں کرائے کے قاتلوں کو حراست میں لے کر ان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ عدنان نے بتایا کہ اس نے قاتلوں کو 12لاکھ روپے کے عوض اپنے والد کے قتل پر راضی کیا تھا اور 5 لاکھ روپے ایڈوانس دئیے اور باقی رقم کام پورا ہونے کے بعد ادا کرنا تھی۔
دونوں قاتلوں نے بتایا کہ انہوں نے35 ہزار روپے کا پستول خریدا تھا جس سے فائرنگ کرکے عدنان کے والد کو قتل کیا۔ پولیس نے کہا کہ 3 ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔