ہفتہ , 14 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

حکومت کا حفیظ سینٹر متاثرین کی امداد کیلئے 2 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا پلان تیار

حکومت کا حفیظ سینٹر متاثرین کی امداد کیلئے 2 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا پلان تیار
بدھ , 28 اکتوبر 2020ء (364) لوگوں نے پڑھا
پنجاب حکومت نے حفیظ سینٹر متاثرین کی امداد کے لیے 2 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا پلان بنا لیا۔ کمشنر آفس نے حفیظ سینٹر کےنقصان کی ازالہ رپورٹ تیار کر لی۔ کمشنر آفس نے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی۔ رپورٹ کے مطابق 135 دکانیں، دکان کے بدلے دکان دینے کا ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا۔ حفیظ سینٹر متاثرین بحالی پروگرام کے تحت نقصان کا تخمینہ 2 ارب تک لگایا۔ پنجاب حکومت متاثرین کو پنجاب بینک سے فنانسنگ کرانے کی سہولت فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب روزگار سکیم کے تحت 5 فیصد مارک اپ پر سافٹ لون دیا جائے گا۔ سوفٹ لون کا 8 فیصد حکومت پنجاب سبسڈی کے طور پر برداشت کرے گی۔ آئی ٹی ٹاور کی 135 دکانوں کی نشاندہی کر کے متاثرین کو آفر کر دی گئی۔ متاثرین چاہیں تو فوری طور پر دکان کے بدلے دکان حاصل کر سکتے ہیں۔ آسان شرائط پر فراہم کیے گئے قرضہ کی مدت 5 سے 8 سال تک ہو گی۔ حفیظ سینٹر کی متاثرہ دکانیں بھی اصل مالکان کی ملکیت ہی رہیں گی۔ حفیظ سینٹر ریلیف پیکج پر حفیظ سینٹر کے دونوں گروپس کو آن بورڈ لیا جا چکا ہے۔ جھلسنے والے سامان کی خریداری کیلئے متاثرین کو مائیکروفنانس سہولت دی جائے گی۔ پیکج کا اعلان وزیراعظم عمران خان یا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جلد کریں گے۔
  • انتظامیہ
  • کاروبار

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now