جمعرات , 05 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

لڑکی کی لاش یونیورسٹی میں چھوڑ کر ملزمان فرار، مقدمہ درج کرلیا گیا

لڑکی کی لاش یونیورسٹی میں چھوڑ کر ملزمان فرار، مقدمہ درج کرلیا گیا
اتوار , 24 جنوری 2021ء (280) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ نواب ٹاؤن میں موجود لاہور میڈیکل ٹیچنگ یونیورسٹی ہسپتال میں نامعلوم افرد لڑکی لاش رکھ کر فرار ہوگئے۔ واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی لاش جسکی شناخت نہیں ہو سکی اس کو 2 افراد ایمرجنسی میں چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوادیا گیا ہے زیادتی سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کی جارہی ہے رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ یونیورسٹی ہسپتال کے عملہ اور طلباء نے بتایا کہ نامعلوم دو لڑکے لاش کو ایمرجنسی میں چھوڑ کر فرار ہو ئے جس پر فوراََ پولیس کو اطلاع دی گئی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی لاہور کے ایک نجی ہاسٹل میں قیام پذیر طالبہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کشی کرلی تھی، یہ دوسرا واقعہ رونما ہوچکا ہے جس کی تفتیش کی جارہی ہے۔
  • نواب ٹاؤن
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now