بدھ , 30 ستمبر 2020ء
(753) لوگوں نے پڑھا
وزیر اعلی پنجاب کے پراجیکٹ ریونیو عوامی خدمت کچہری کو مزید تقویت دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور متحرک ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرؤف مہر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ریونیو عوامی خدمت کچہری کے حوالے سے اجلاس نادر ہال ڈی سی آفس لاہور میں منعقد ہوا. اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری سمیت ریونیو حکام نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کے حوالے سے اسٹریٹیجی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. ضلعی انتظامیہ لاہور جمعرات کو ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد ڈی سی آفس لاہور میں کرے گی.کھلی کچہری کا مقصد ریونیو کا عملہ شہریوں کے مسائل کو سنے گا اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ کرے گا. کھلی کچہری صبح 10 بجے سے لیکر دوپہر 03 بجے تک جاری رہے گی ۔ جہاں ریونیو کا عملہ ازخود موجود ہو گا. کھلی کچہری میں درستگی ریکارڈ، فرد کا اجراء، انتقالات کا اجراء، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ ، ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کی جانچ پڑتال کی جائے گی.۔ ضلعی انتظامیہ لاہور عوام الناس کے مسائل کو موقع پر حل کروانے کے لئے متحرک ہے اور تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔.