منگل , 20 اکتوبر 2020ء
(206) لوگوں نے پڑھا
حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ دوسرے روز رات گئے تک سلگتی رہی۔ ریسکیو حکام نے رات گئے حفیظ سنٹر میں کولنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ صبح حکومت نے حفیظ سنٹر کو مکمل طور پر سیل کر دیا کسی بھی شخص کو اندر آنے جانےکی اجازت نہ دی۔ دکانوں کے مالکان موقع پر آتے رہے لیکن پولیس نے انہیں آگے نہ جانے دیا۔ پولیس نے انٹی رائٹ فورس کے جوانوں کو حفیظ سنٹر کے باہر تعینات کر دیا تاہم مختلف اداروں کے لوگ اپنی انکوائری کے سلسلہ میں وہاں آتے جاتے رہےجنہیں حفیظ سنٹر کے اندر جانے کی اجازت تھی۔