جمعہ , 01 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

گلبرگ، حفیظ سینٹرمیں لگی آگ پر16 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، کروڑوں روپے نقصان ہونے پر تاجر زار وقطار روتے رہے

گلبرگ، حفیظ سینٹرمیں لگی آگ پر16 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، کروڑوں روپے نقصان ہونے پر تاجر زار وقطار روتے رہے
پیر , 19 اکتوبر 2020ء (181) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقے گلبرگ میں الیکٹرونکس اشیا کے بڑے کاروباری مرکز حفیظ سینٹر میں لگنے والی آگ پر16  گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ہے۔ لاہور کے علاقے گلبرگ میں بلیوارڈ پر واقع الیکٹرونکس اشیا کے بڑے کاروباری پلاز ہ میں صبح 6 بج کر 10 منٹ پر آگ لگی۔ آگ اس قدر تیز تھی کہ دور دور سے دھوئیں کے بادل دکھائی دیتے رہے، کروڑوں روپے کے موبائل فونز، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور دیگر الیکٹرونکس اشیا جل کر خاکستر ہوگئیں۔ کروڑوں روپے کا نقصان ہونے پر کئی تاجر زار و قطار روتے رہے، صوبائی وزراء کے آنے پر تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی 33 گاڑیوں اور 2 اسنارکلز نے آگ بجھانے کے کاموں میں حصہ لیا۔ ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پاک آرمی کے واٹر کینن بھی منگوالے گئے جبکہ شیخوپورہ سے بھی فائر ٹینڈرز منگوالیے گئے تھے، پلازہ کی بالائی منزل سے 15 سے زائد افراد کو بحفاظت اتار لیا گیا تھا۔ کئی تاجر اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر نچلی منزل میں دکانوں سے قیمتی اشیا نکالتے رہے، کروڑوں روپے کا نقصان دیکھ کر متعدد تاجر زارو قطار روتے رہے، انہوں نے الزام لگایا کہ ریسکیو کی گاڑیاں اطلاع کے باوجود آدھے گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں، جس وجہ سے آگ پھیل گئی۔ وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود اور وزیر تعلیم پنجاب مراد راس بھی موقع پر پہنچ گئے، جنہیں دیکھ کر تاجروں نے احتجاج شروع کردیا۔ صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ پلازہ بہت بڑا ہے اور یہاں موجود پلاسٹک کی تمام اشیاء شعلے بھڑکانے والی ہیں، آگ بجھانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعےکی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا اور نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔
  • حادثہ
  • کاروبار

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now