بدھ , 24 فروری 2021ء
(220) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ شالیمار میں باپ کو بیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مبینہ طور پر باپ نے اپنی 40 سے 45 سال کی بیٹی ش کو فائرنگ کرکے اس وقت قتل کردیا جب وہ اپنےآشنا ز سے ملاقات کر رہی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں زبیر سمیت لڑکی کا بھائی شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ملزم ا کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ جبکہ مقتولہ کی ماں کا کہنا تھا کہ مقتولہ 5 بیٹیوں کی ماں تھی محلہ کے لڑکے ز سے اس کی دوستی تھی جوکہ ملزم کو بلکل پسند نہیں تھی اور اکثر اسے منع کیا جاتا تھا کہ اس لڑکے سے نہ ملے مگر وہ نہ مانتی تاہم یہ علم نہیں کہ گھر میں آکر فائرنگ کس نے کی اور قاتل کون ہے، پولیس نے اپنی مرضی سے ایف آئی آر درج کی اور زبردستی دستخط کروائے۔ انہوں نے ایف آئی آر کو ماننے سے انکار کردیا اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ایف آئی آر ٹھیک سے درج کروائی جائے اور قاتل کا پتا لگا کر اسے گرفتار کیا جائے۔