پیر , 19 اکتوبر 2020ء
(190) لوگوں نے پڑھا
ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر میں چھ سہولت بازار قائم کر دیے۔ سہولت بازار ماڈل بازاروں کے علاوہ قائم کیے گئے ہیں جو پورا ہفتہ فنکشنل رہیں گے۔ وزیراعلیٰ کہتے ہیں سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوام الناس کو آٹا اور چینی سمیت اشیا ضروریہ سرکاری نرخوں پر دیں گے۔ ڈی سی مدثر ریاض ملک نے کہا کہ شادمان، شاہدرہ، مکہ کالونی، بھٹہ چوک، گنج بازار اور شالامار میں سہولت بازار قائم کیے گئے ہیں۔