پیر , 09 نومبر 2020ء
(243) لوگوں نے پڑھا
شہر لاہور پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں آلودہ ترین قرار، شہر میں سب سے زیادہ ائیرکوالٹی انڈیکس 586 اے کیو ائی ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ شہر میں سب سے زیادہ اے کیو ائی ڈیوس روڈ پر ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ گلبرک 532، قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں 498 اے کیو ائی تک جا پہنچا۔ سندر انڈسٹریل سٹیٹ 484 اے کیو ائی جبکہ اپر مال پر 463 اے کیو ائی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں محکمہ کی ٹاون شپ کا اے کیو ائی 66 جبکہ ٹاون ہال کا 878 اے کیو ائی ریکارڈ۔ مزید برآں ائیر پورٹ پر 479 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا ایف سئ کالج 458 تک جا پہنچا۔