پیر , 04 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

اتحاد امت کا مرکزی نقطہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے،علماء

اتحاد امت کا مرکزی نقطہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے،علماء
پیر , 28 ستمبر 2020ء (347) لوگوں نے پڑھا
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ گلشن راوی کے زیراہتمام ختم نبوت تربیتی اجتماع جامع مسجد اقصیٰ گلشن راوی میں ہوا۔ اجتماع میں مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا عبدالعزیز، مولانا عزیز الرحمن، قاری سیف الرحمن، قاری عطاء الرحمن، قاری سعید الرحمن، مولانا حبیب الرحمن ضیاء ودیگر علماء نے شرکت کی۔ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت،قرآن مجید کی ایک سو آیات مبارکہ،اور دوسو دس احادیث سے ثابت ہے۔سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت پر ہوا۔ اتحاد امت کا مرکزی نقطہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ؐ کی ذات کے نگہبان اور چوکیدارہیں ۔مجلس لاہور کے ناظم تبلیغ مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ اسلام اور آئین پاکستان نے جو اقلیتوں کو حقوق دیے ہیں وہ پاکستان میں انہیں مکمل طور پر حاصل ہیں لیکن منکرین ختم نبوت آئین پاکستان کو ماننے سے انکاری ہیں۔
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now