جمعرات , 11 فروری 2021ء
(236) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں ملتان روڈ پر واقع گلشن پارک میں چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں بھائی جنید اور خرم کی گھر میں کسی بات پر لڑائی ہوئی جس پر ملزم جنید نے اندھا دھند فائرنگ کرکے خرم کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔ مقتول کو ہسپتال پہنچایا گیا تو وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔ پولیس کو اطلاع دینے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز شروع کردیا۔