جمعہ , 01 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

اقبال ٹاوٗن کے علاقے سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

اقبال ٹاوٗن کے علاقے سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد
جمعہ , 09 اکتوبر 2020ء (284) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقےاقبال ٹاوٗن سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی، متعلقہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے لاش کومردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق تاحال خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، خاتون کی لاش ستلج بلاک اقبال ٹاؤن کے ٹیکنیکل کالج کے ساتھ ملی، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور دیگر شواہد کی روشنی میں خاتون کی شناخت اور اصل حقائق کو سامنے لایا جاسکے گا۔گزشتہ دنوں  فیکٹری ایریا کے علاقے سے شہری کی نعش برآمد ہوئی تھی، پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں نامعلوم شخص کی نعش ملی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کی شناخت صہیب شاہ کے نام سے کی گئی ہے۔ بظاہر یوں لگتا ہے کہ متوفی نشے کا عادی تھا۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ورثا کی تلاش جاری ہے۔ موت کی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیا جائے گا۔  واضح رہے کہ رواں سال لاہور  شہر میں جرائم کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہو گیا، شہر میں پچیس افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر جان سے ہاتھ دھونا پڑے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال شہر میں 283 افراد کو مختلف وجوہات پر قتل کر دیا گیا جبکہ گذستہ برس 275 افراد قتل ہوئے پہلے نو ماہ کے دوران ڈکیتی و چوری کی سات ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق اغوا برائے تاوان کے 9 واقعات رونما ہوئے اور شہر سے اب تک 5ہزار تین سو 31 گاڑیاں اور موٹر سائکلیں چوری ہو گئیں
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now