جمعہ , 01 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

رحمت اللعالمین ﷺ کی ولادت کا جشن مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا

رحمت اللعالمین ﷺ کی ولادت کا جشن مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا
جمعہ , 30 اکتوبر 2020ء (343) لوگوں نے پڑھا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سرورِ کونین، رحمت اللعالمین، آقائے دو جہاں حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، لاہور میں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا، پاک فوج کے جوانوں نے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے، توپوں کی سلامی کے بعد ملک kکی سلامتی کے لیے دُعائیں بھی کی گئیں۔ سرکار کی آمد مرحبا، دلدار کی آمد مرحبا، سرکار دو عالم حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن آج دنیا بھرمیں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، شہر شہر قریہ قریہ ریلیاں نکالی گئیں، کوچہ کوچہ رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا، درود و سلام کی صداؤں سے فضائیں معطر ہو گئیں، لاہور میں بھی آقائے دو جہاں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 21 توپوں کی سلامی دی گئی، پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، فضا پاک فوج کے جوانوں کے نعروں سے گونج اٹھی ، مساجد میں نمازِ فجر کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے امت مسلمہ کو عید میلاد النبی ﷺ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضورا کرمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے ظلم ختم کیا جاسکتا ہے، آپؐ کی زندگی مجسم قرآن ہے جس میں مکمل رہنمائی اور ہدایت موجود ہے، حضورکریمؐ نے مختصر مدت میں مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا۔
  • مذہب
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now