جمعہ , 15 جنوری 2021ء
(315) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ شالیمار ٹاون میں تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی رانی متاثر ہونے لگی۔ مین جی ٹی روڈ پر فروٹ کی ریڑھیاں اور ٹھیلے لگنے کت ساتھ ساتھ دوکانداروں نے بھی اپنی دوکان کا سامان روڈ پر سجایا ہے س سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار اور میونسپل کارپوریشن کا عملہ خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ راہگیروں کو گزرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے چند منٹوں کا سفر گھنٹوں میں کرنے پر مجبور ہیں۔ کئی بار اے سی شالیمار اور ٹاون میونسپل کے عملہ کو شکایت کرچکے ہیں لیکن کوئی بھی نوٹس لینے کو تیار نہیں ہماری ڈی سی لاہور مدثر ریاض سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کا نوٹس لیکر روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا جائے۔ اے سی شالیماراور میونسپل کے عملہ کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائے جائے۔ ان شکایات پر اے سی شالیمار نے کہا کہ وہ ٹیم تشکیل دے رہے ہیں جلد تجاوزات کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔