جمعہ , 01 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

سموگ سے نمٹنے کا ٹاسک: پنجاب میں 7 نومبر سے بھٹے بند کرنے کا فیصلہ

سموگ سے نمٹنے کا ٹاسک: پنجاب میں 7 نومبر سے بھٹے بند کرنے کا فیصلہ
بدھ , 28 اکتوبر 2020ء (457) لوگوں نے پڑھا
سموگ سے نمٹنے کے لئے پنجاب میں 7 نومبر سے صوبہ بھر میں روایتی بھٹے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی سے چلنے والے بھٹہ خشت چلتے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں سموگ سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ عثمان بزدار نے کہا کمشنروں کو ریلیف کمشنر کے اختیارات تفویض کر دیئے گئے ہیں، ہر ضلع میں سموگ کنٹرول سینٹر قائم کیا گیا ہے، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔ عثمان بزدار نے فیکٹریوں میں ٹائر جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا سموگ کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے حکومت اور سول سوسائٹی کا اشتراک بے حد ضروری ہے، فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، سٹیل رولنگ انڈسٹریز کو ماحول دوست ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا۔ اجلاس میں پنجاب میں الیکٹرک رکشے اور گاڑیاں چلانے کی تجویز پر اصولی اتفاق کیا گیا جبکہ صوبہ بھر میں بائیو گیس پلانٹ لگانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے
  • انتظامیہ
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now