جمعرات , 05 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

سپروائزروں نے اپنی ہی پارکنگ کمپنی کو 1 کروڑ کا چونا لگا دیا

 سپروائزروں نے اپنی ہی پارکنگ کمپنی کو 1 کروڑ کا چونا لگا دیا
پیر , 11 جنوری 2021ء (299) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں کار اور بائیک پارکنگ کمپنی میں ایک کروڑ روپے کی رقم کی ہیر پھیر کا انکشاف ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق زون 2 میں واقع 7 پارکنگ اڈوں کے سپروائزروں نے ٹوکن وصولی کی مد میں کمپنی کو جعلی بنک رسیدیں جمع کروائیں جن پر بنک کی جعلی مہریں بھی لگائی گئی ہیں۔ ایم ڈی پارکنگ کمپنی کلب عباس نے انکوائری کر کے پانچ سپروائزروں کو باقاعدہ طور پر برطرف کر کے تھانہ لیاقت آباد میں مقدمہ درج کروا دیا۔ انسپکٹر سجاد حسین کی مدعیت میں دفعہ 471، 468، 408، 420 اور دیگر دفعات  کے تحت ایف آئی آر درج کروائی گئی جس میں  سپروائزر اظہر اقبال، سرور اقبال، عرفان احمد، فضل دین اور سبط حسن کے نام شامل ہیں۔ ان سات پارکنگ اڈوں میں مال روڈ، ہال روڈ، نقی مارکیٹ، نیلا گنبد، سٹیٹ بنک، پینوراما اور دھنی رام روڈ کے اڈےشامل ہیں۔ ایم ڈی پارکنگ اسٹینڈ کلبِ عباس کے مطابق دوسرے پارکنگ اسٹینڈ کی تحقیقات جاری ہیں۔
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now