جمعہ , 29 مارچ 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

طالبہ اسکول کی دیوار کے نیچے دب کر جانبحق، ذمہ دار کون؟

طالبہ اسکول کی دیوار کے نیچے دب کر جانبحق، ذمہ دار کون؟
منگل , 08 جون 2021ء (261) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ گرین ٹاؤن میں نجی اسکول کی دیوار گرنے سے ایک طالبہ جانبحق جب کہ چار طالبات زخمی ہوگئیں۔ اسکول کی طلباء اور عینی شاہدین کے مطابق 4 انچ کی موٹی دیوار پر ترپال ڈالا گیا جس کا وزن دیوار برداشت نہ کرسکی اور گرگئی جسکی زد میں آکر 11 سالہ طالبہ ریما جانبحق جبکہ 12 سالہ ریما، 8 سالہ نور فاطمہ، 12 سالہ تعظیم اور 13 سالہ رافعہ زخمی ہوگئیں۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کے عملے نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا، جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے اسکول کو بند کروا کر اس کی عمارت کو سیل کردیا گیا۔ جانبحق بچی کے والد نے اسکول انتظامیہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسکول کی طرف سے انھیں حادثے کی اطلاع نہیں دی گئی اور نہ ہی ان سے کسی قسم کا تعاون کیا گیا، محلے کے افراد سے حادثے کی اطلاع ملی۔ جناح ہسپتال کا دورہ کرکے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس اور ڈی سی مدثر ریاض نے زخمی طالبات کی عیادت کی۔ اس موقع پر مراد راس کا کہنا تھا کہ معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے کسی بھی قسم کی غفلت پر کارروائی کی جائے گی۔
  • حادثہ
  • انتظامیہ
  • علاقائی مسائل
  • بچے اور کنبے
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now