پیر , 04 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے سخت قانون سازی کافیصلہ

پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے سخت قانون سازی کافیصلہ
جمعرات , 24 ستمبر 2020ء (338) لوگوں نے پڑھا
پنجاب حکومت نے پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے سخت قانون سازی کافیصلہ کرلیا، ایوان وزیر اعلی کو پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف قانون میں مزید سختی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ سفارشات میں امتناع پتنگ بازی آرڈینینس 2001 میں ترمیم کی درخواست کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کومسلسل کوششوں کے باجود پتنگ بازی کی روک تھام میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پتنگ بازوں کے خلاف موجود قانون مزید ترامیم کرکے نئی سزاوں کی بھی تجویز دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پتنگ بازی کی تیاری میں تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے میں اضافے کی تجویز دے دی گئی ۔پتنگ بازی کا سامان تیارکرنے پر پانچ سال قید یا 20 لاکھ روپے جرمانے یا دونوں سزائیں ساتھ ساتھ دی جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے پر 5 سال قید یا 5 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ دینے کی سفارش بھی کر دی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے  پتنگ بازی کرنے والے افراد کو کم ازکم 3 ماہ تک قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا دینے سے متعلق ترمیم کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کو بھی اس نئی تجویز سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے اور جلد اس پر عملدرآمد کے لیے محکمہ قانون سے مشاورت کی جائے گی ۔
  • کھیل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now