منگل , 05 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

مختلف کاروبار پر چھاپے مارنے اور اٴْن کا سامان ضبط کرنے کے سلسلے کو روکا جائے،لاہور چیمبر

مختلف کاروبار پر چھاپے مارنے اور اٴْن کا سامان ضبط کرنے کے سلسلے کو روکا جائے،لاہور چیمبر
ہفتہ , 05 ستمبر 2020ء (180) لوگوں نے پڑھا
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے مختلف کاروباروں پر چھاپے مارنے اور اٴْن کا سامان ضبط کرنے کے سلسلے کو روکا جائے۔ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ حکومت سرحدوں پر سمگلنگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرے، قانون نافذ کرنے والے ادارے جو بارڈرز پر تعینات ہیں اٴْنہیں اسمگلنگ کو کنٹرول کرنے کی تربیت دی جائے۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ درآمد کنندگان کا سامان کلئیرنس کے بعد جب اندرون ملک روانہ ہوتا ہے تو مختلف چیک پوائینٹس پر بلا ضرورت چیکنگ سے اٴْنہیں پریشان کیا جاتا ہے اور جب وہ سامان لاہور اور دیگر شہروں میں گوداموں پر پہنچتا ہے تو ادارے وہاں چھاپے مار کر سامان ظبط کر لیتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ایک مرتبہ بندرگاہوں سے تسلی بخش چیکنگ کے بعد دوبارہ جانچ پڑتال نہیں ہونی چاہیے۔ صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ ہم ہمیشہ انسداد سمگلنگ کے اقدامات کے حق میں ہیں اورلاہور چیمبر نے ہمیشہ سمگلنگ کو سرحدوں پر روکنے کی حکمت عملی بنانے پر زور دیا ہے۔لیکن یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ اتنی جدید ٹیکنالوجی موجود ہونے کے باوجود بارڈر پر موجود عملہ سمگلنگ کیوں نہیں روک پا رہا۔ اٴْنہوں نے کہا کہ تاجروں کو اپنے گوداموں میں اسٹاک کی ایک مخصوص مقدار کو برقرار رکھنا ہوتا ہے تاکہ طلب اور رسد کے معاملات کہ مطابق کاروبار کیا جا سکے لیکن حکام کاروباری معاملات پر غور کئے بغیر سٹاک سامان ضبط کر لیتے ہیں۔
  • کاروبار

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now