جمعہ , 01 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

اورنج لائن ٹرین چلنے سے دھمک کا جائزہ لینے کے لیے اقدام

اورنج لائن ٹرین چلنے سے دھمک کا جائزہ لینے کے لیے اقدام
جمعہ , 23 اکتوبر 2020ء (203) لوگوں نے پڑھا
میٹرو اورنج ٹرین کے چلنے سے پیدا دھمک اور تھرتھراہٹ کا جائزہ لینے کے لیے ایل ڈی اے نے روٹ پر مزید 40 سے زائد وائبریشن مانیٹرنگ آلات نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ میٹرو اورنج ٹرین کی تعمیر کے دوران سول سوسائٹی کے اعتراضات کے معاملے پر چلتی ٹرین کی دھمک سے تاریخی مقامات اور آبادیوں کے خدشات پر سپریم کورٹ نے احکامات دئیے۔ عدالتی حکم پر وائبریشن چیک کرنے کے لیے سپیشل کمیٹی تشکیل دی گئی اور خصوصی آلات لگائے گئے۔ اورنج ٹرین کے باقاعدہ آپریشن کے بعد اب ٹرین کے چلنے سے پیدا وائبریشن کو مزید باریکی سے چیک کیا جائے گا۔ ایل ڈی اے نے تاریخی مقامات سمیت دیگر مقامات پر بھی مزید آلات لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ ٹریک سے ملحقہ ریلوے کی کچی آبادیوں میں بھی وائبریشن چیک آلات لگائے جائیں گے۔ چوبرجی، سپریم کورٹ رجسٹری، جی پی او اور شالیمار باغ سمیت 11 نئے مقامات پر آلات نصب ہوں گے۔ روٹ پر آنے والی کثیر المنزلہ عمارتوں میں بھی وائبریشن کو چیک کیا جائے گا۔ وائبریشن مانیٹرنگ انسٹرومنٹ کی خریداری اور تنصیب کا کام 28 نومبر تک مکمل ہو گا۔ نئے آلات کی خریداری کے لئے 59 لاکھ 60 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔ آلات کی تنصیب کا کام نجی کنٹریکٹرز سے کروایا جائے گا۔ آلات کے  بارے میں ماہانہ رپورٹ مرتب کر کے سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک 40 سے زائد آلات نصب ہوں گے۔
  • ریل
  • سفر

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now