منگل , 05 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

عملہ اور افسران انسداد ڈینگی مہم پر خصوصی توجہ دیں، ڈپٹی کمشنرلاہور

عملہ اور افسران انسداد ڈینگی مہم پر خصوصی توجہ دیں، ڈپٹی کمشنرلاہور
منگل , 08 ستمبر 2020ء (202) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اہم اجلاس نادر ہال ڈی سی آفس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔  ڈپٹی کمشنرلاہور دانش افضال کو بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے شہر میں جاری ڈینگی سرگرمیوں اور سروئلنس کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے مون سون سیزن کے دوران ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے لئے ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ایسی تمام جگہوں کی مسلسل نگرانی کریں جہاں بارشی پانی کے کھڑے ہونے کی اطلاعات پائی جائیں۔ ڈینگی مہم میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔  ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے تمام متعلقہ محکموں کو کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ مرتب کر کے ڈی سی آفس بھجوانے کی ہدایات جاری کیں۔ آؤٹ ڈور اور ان ڈور ڈینگی سروئلنس پر خصوصی توجہ دیں۔ ڈینگی ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو یقینی بنائیں۔ غیر حاضری کی صورت میں محکمانہ کارروائیاں عمل میں لائیں۔ ضلعی انتظامیہ لاہور ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے.
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now