منگل , 30 مارچ 2021ء
(234) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ واپڈا ٹاؤن میں صدر گول چکر کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔ حادثہ کے نتیجے میں 1 ہی خاندان کے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی جبکہ انکی شناخت کاشف، حبیب، حسنین اور شازیہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔