بدھ , 21 اپریل 2021ء
(360) لوگوں نے پڑھا
ایس پی ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے گارڈن ٹاؤن کے پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا۔ انہوں نے تھانے کے افسران و جوانوں کے ساتھ افطاری بھی کی۔ تھانے کے عملے کے ساتھ افطاری کرنے پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ افسران اور اہلکاروں میں بھی جوش و خروش سے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے، ملک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔