بدھ , 04 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

عابد ملہی کی گرفتاری کی اطلاع پہلے آئی جی کو کیوں دی، سی سی پی او عمر شیخ ناراض، ایس پی سی آئی اے کی تنزلی

عابد ملہی کی گرفتاری کی اطلاع پہلے آئی جی کو کیوں دی، سی سی پی او عمر شیخ ناراض، ایس پی سی آئی اے  کی تنزلی
جمعہ , 16 اکتوبر 2020ء (427) لوگوں نے پڑھا
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ اور ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کے درمیان ہوئے مبینہ جھگڑے کے بعد ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک پنجاب تعینات کر دیئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی پی او عمر شیخ نے ناراض ہو کر ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار سے مراعات واپس لے لی ہیں۔ واضح رہے کہ کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ اور ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار میں جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے دوران میٹنگ میں موجود دیگر افسران نے ان کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔ موٹر وے واقعے کے مرکزی ملزم عابد ملہی کیس میں اعتماد میں نہ لینے پر اور گرفتاری کے متعلق پہلے آئی جی پنجاب انعام غنی کو بتانے پر سی سی پی او عمر شیخ عاصم افتخار پر برہم ہوگئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی پی او نے ایس پی سی آئی اے کو سیف سٹی اتھارٹی طلب کیا تھا، سی سی پی او کے سامنے پیش ہونے پر سی سی پی او عمر شیخ اور ایس پی عاصم افتخار میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس پر ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی پی او نے ایس پی سی آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دے دی، جس کے جواب میں ایس پی سی آئی اے نے کہا کہ میں سپاہی نہیں ہوں جو مقدمہ درج کریں گے۔ سی سی پی او عمر شیخ نے واقعے کے بارے میں بات کرنے سے انکار کر دیا تھا، 
  • پولیس
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now