اتوار , 11 اپریل 2021ء
(188) لوگوں نے پڑھا
اسمگل شدہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان لاہور میں داخل ہونے سےقبل ہی کسٹم انٹیلیجنس افسران نے کارروائی کرکے اپنے قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم ایڈیشنل ڈائریکٹرحسن فرید کی ہدایت پر افسران نے کارروائی کی اور 10 وہیلر ٹرک میں اسگل ہونے والے سامان جس میں خوشبوئیں، ویلویٹ کپڑا، ٹائر، خشک دودھ وغیرہ شامل ہیں ان کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ افسران کے مطابق سامان کوئٹہ کے راستے لاہور لایا جارہا تھا اور تمام سامان مشہور اسمگلر حاجی صادق کا ہے۔ حکام نے کہا کہ سامان کو وئیر ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔