اتوار , 10 جنوری 2021ء
(227) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ گارڈن ٹاؤن کے فیروز پور روڈ پر واقع قذافی اسٹیڈیم سے باہر نکلتے وقت مشہور قومی کرکٹر شعیب ملک کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی. تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہونے والی پی اسی ایل ڈرافٹنگ تقریب سے گھر واپس جا رہے تھے جب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ ان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث سامنے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی کو بہت زیادہ نقصان پہنچاجبکہ وہ حادثہ میں بال بال بچ گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق شعیب ملک جب تقریب سے جانے لگے تو وہ بہت تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھے اور سٹنٹ کرنے کی کوشش میں گاڑی ان کے کنٹرول میں نہ رہی جس کے باعث انہوں نے گاڑی سامنے کھڑے ٹرک میں دے ماری۔ حادثہ کے بعد وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر چلے گئے۔