ہفتہ , 16 جنوری 2021ء
(220) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ بھگت پورہ یونین کونسل نمبر 24 میں نکاسی آب کے لئے کوئی بھی ذریعہ نہ ہونے کے باعث پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے لگ گیا۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کا بندوبست نہ ہونے کے باعث پانی ہمارے گھروں میں داخل ہو جاتا ہے، علاقہ شدید گندہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے کئی لڑکیوں کے رشتے بھی ٹوٹ چکے ہیں۔ نمازی حضرات کو مساجد جانے کے لئے پریشانی کا سامنا ہوتا ہےاور اہلِ علاقہ گندے پانی میں پتھر رکھ کر ان کے ذریعے آتے جاتے ہیں۔ گھر پر پینے کے لئے جو پانی میسر ہوتا ہے اس میں بھی گندے پانی کی ملاوٹ ہوتی ہے جسکی وجہ سے علاقہ میں بیماریاں پھیل رہی ہیں اور جینا محال ہو چکا ہےجبکہ لوگوں کا کاروبار بھی بند ہوچکا ہے۔ متعلقہ محکمہ کو بار بار بتانے کے بعد بھی کوئی حل نہیں نکالا گیا۔ اہلِ علاقہ نے حکومت و انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ انھیں سیوریج کی لائنیں ڈال کر دی جائیں تاکہ پریشانی سے نجات حاصل کی جاسکے۔