جمعہ , 01 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

سات مدراینڈ چائلڈ ہسپتال پنجاب کی عوام کیلئے تحفہ ہیں‘وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد

سات مدراینڈ چائلڈ ہسپتال پنجاب کی عوام کیلئے تحفہ ہیں‘وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد
منگل , 20 اکتوبر 2020ء (194) لوگوں نے پڑھا
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،پرووائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرشیریں خاور،رکن پنجاب اسمبلی عائشہ نواز،رجسٹرار،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام،ایم ایس مزنگ ٹیچنگ ہسپتال ودیگرافسران نے شرکت کی۔ رجسٹرارفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے اجلاس میں ایجنڈاکے مندرجات پیش کئے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گنگارام کی تعمیر کی پیش رفت بھی دریافت کی۔صوبائی وزیر صحت نے اجلاس کے دوران بیسویں سینڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور ملحقہ اداروں میں ایڈہاک پرملازمین کی توسیع کی منظوری دے دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ری ویمپنگ کیلئے فنڈزکی منظوری کے علاوہ سینڈیکیٹ اجلاس میں اسسٹنٹ پروفیسرآف وریولوجی کی سیٹ کی منظوری بھی دے دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں مزنگ ٹیچنگ ہسپتال میں ہوسٹل کی پیش رفت کی تفصیلات سے بھی آگا ہ کیاگیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گنگارام کا کام تیزی سے جاری ہے۔پنجاب کے تمام مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں پر پیش رفت جاری ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب کی عوام کیلئے سات مدراینڈ چائلڈ ہسپتال تحفہ ہیں۔
  • ہسپتال
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now