منگل , 16 اپریل 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

بنیادی تعلیم فراہم کرنے لیے 869مدارس اور مساجد میں تعلیمی مراکز قائم کیے، راجہ راشد حفیظ

 بنیادی تعلیم فراہم کرنے لیے 869مدارس اور مساجد میں تعلیمی مراکز قائم کیے، راجہ راشد حفیظ
بدھ , 09 ستمبر 2020ء (295) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں عالمی یوم خواندگی کے موقع پر صوبائی وزیر لٹریسی راجہ راشد حفیظ کی زیر صدارت محکمہ خواندگی کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس  منعقد ہوا۔  راجہ راشد حفیظ نے بتایا کہ موجودہ حکومت نےتاریخ میں  پہلی خواندگی وغیررسمی  تعلیمی پالیسی پنجاب 2019متعارف کرائی۔ محکمہ کی شفافیت اور بہتر کار کردگی کو یقینی بنانے کے لیے چھ پراجیکٹس کی تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن مکمل کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ آف لیٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن کی تشکیل عمل میں لائی گئی اور 1007آسامیوں کی منظوری کروائی گئی۔ چھ جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا گیا اور نئے مالی سال 2020-21کے لئے علم و ہنر پراجیکٹ کی اسکیم تشکیل دی گئی۔داخلہ مہم 19-2018اور20-2019کے تحت اسکول سے باہر 51،218 پسماندہ علاقوں کے اسکولوں سے باہر بچوں کو غیر رسمی اسکولوں میں داخل کیا گیا۔ 12,441 بچوں کے لیے مزید  377بھٹوں (Brick Kilns) پر نئےسکول قائم کیے گئے۔ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم فراہم کرنے لیے 869مدارس اور مساجد میں تعلیمی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا جن میں29,000 سے زائد بچے زیرِ تعلیم ہیں۔8725 قیدیوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہ جیل خانہ جات کے تعاون سے 469غیررسمی  تعلیمی اور خواندگی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ 28خواندگی مراکز دارالامان میں قائم کیے گئے جن میں 437طالبات زیر تعلیم رہے۔ بنیادی تعلیم و خواندگی کے 6مراکز خواجہ سراؤں اور 14مراکز خانہ بدوش بچوں کے لیے قائم کیے گئے جن میں97 سے زائد خواجہ سرا اور 224سے زائد خانہ بدوش بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کی گئیں۔ گلوبل پارٹنر شپ فار ایجوکیشن کے تحت جنوبی پنجاب میں 1000غیر رسمی اسکول کھولنے کی منظوری ہوچکی ہے۔
  • اسکول

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now