بدھ , 16 ستمبر 2020ء
(225) لوگوں نے پڑھا
ارڈین عدالت کے جج سید نوید مظفر نے ادکار محسن عباس اور ماڈل فاطمہ سہیل کی علیحدگی کے کیس میں محسن عباس کو جواب داخل کرانے کے آخری مہلت دے دی ہے،گارڈین عدالت میں ماڈل فاطمہ سہیل کے بچے کی مستقل حوالگی کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے محسن عباس کو آخری موقع دیتے ہوئے پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب جمع کروایاجائے،اس کیس کی مزید سماعت 23 ستمبر کوہوگی۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ ادکار محسن عباس سے علیحدگی ہوچکی ہے،بیٹے کی بہتر انداز میں پروش کرسکتی ہوں،عدالت سے استدعاہے کہ بچے کی بہتر پرورش کے لیے اسے مستقل طور پرماں کے حوالے کرنے کاحکم دیاجائے