جمعرات , 21 جنوری 2021ء
(178) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ فیکٹری ایریا میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے 2 پتنگ فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر دونوں کے خلاف تفتیش کی گئی جس پر انکشاف ہوا کہ آن لائن پیج کے ذریعہ آرڈر لیا جاتا اور سامان کی تیاری کے بعد مال کو مختلف علاقوں میں سپلائی کر دیا جاتا۔ ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔