پیر , 19 اکتوبر 2020ء
(606) لوگوں نے پڑھا
بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں زیرتعلیم 142 بلوچ طلباء کے 2023ء تک اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم بلوچستان کے طلباء کے اخراجات کے حوالے سے مسئلہ حل ہو گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا۔ بلوچستان حکومت کی طرف سے مختص کردہ 2 کروڑ روپے نئے تعلیمی سال میں آنیوالے بلوچ طلباء کے تعلیمی اخراجات پر صرف ہوں گے۔