ہفتہ , 03 اکتوبر 2020ء
(212) لوگوں نے پڑھا
انٹرنیشنل کنٹریکٹرز کے ڈرائیورز، سپر وائزر اور سینٹری ورکرز ہڑتال پر ہیں جس کے باعث لاہورشہر میں اہم شاہراہوں سمیت گلی محلوں میں کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ہیں،مختلف علاقوں میں پڑے ویسٹ کنٹینرز اٹھائے نہ جانے سے،شہر میں موجود ساڑھے 4 ہزار کنٹینرز گندگی اور تعفن پھیلانے لگے،شہر کے مختلف علاقوں میں 10 ہزار ٹن کوڑا کرکٹ سڑکوں پر موجود ہونے کی اطلاعات ۔ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل کنٹریکٹرز کی ادائگیوں میں تاخیر کے باعث ہال روڈ، گوالمنڈی، برانڈرتھ روڈ ،چیمبر لین روڈ، انار کلی، مغلپورہ سٹیشن، اندرون شہر، راوی روڈ، بادامی باغ ،شادمان، ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، مال روڈ، شمالی لاہور، چائنہ سکیم، شالامار باغ سمیت دیگر شاہراہوں پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے نے اندرون لاہور کو نظر انداز کردیا، اندرون لاہور کی گلیوں میں جابجا کوڑے کے ڈھیر نظر آتے ہیں۔ شاہ عالمی مارکیٹ ، موچی گیٹ، چوک مستی اور لوہاری گیٹ سمیت دیگر محلوں میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔