منگل , 20 اکتوبر 2020ء
(110) لوگوں نے پڑھا
صوبائی دارالحکومت لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کےسکیورٹی کیمروں کے لیے 17 کروڑ پچاس لاکھ روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مزید ہائی میگا پکسل کیمرے لگائے جائیں گے۔ پی اینڈ ڈی بورڈ کے حکام کے مطاق سیف سٹی اتھارٹی آئندہ چند دنوں میں کیمروں کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کرے گی ۔جس سے ہائی میگا پکسل کیمروں کی مدد سے لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کی سخت نگرانی ہوگی ۔اس سے قبل بھی شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی سیکورٹی کے لئیے سرولینس کیمرے لگائے گئے تھے۔