پیر , 02 نومبر 2020ء
(226) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔ ہربنس پورہ کے علاقہ میں زاہد اسلم کی 80سالہ والدہ کو ڈاکویرغمال بناکر9لاکھ کے زیورات ،نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ، زاہد اسلم کے گھر ڈاکو داخل ہوئے اور ان کی والدہ کو یرغمال بناتے ہوئے ان کے گلے کا لاکٹ اور دیگر طلائی زیورات کھینچ کر اتار لئے اس دوران چیخ و پکار سن کرلوگ آئے تو انھیں بھی یرغمال بنا لیا اور ماں اور بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ، ڈیفنس میں ڈاکو عرفان اور فیملی سے 3لاکھ10ہزار روپے اور طلائی زیوارات لوٹ کر لے گئے ،گرین ٹاون میں ڈاکو اختر علی کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر2لاکھ25کی نقدی،زیوارات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے.شفیق آبادکے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو صابر اعوان اور فیملی سے2لاکھ15ہزار و زیوارات،سمن آباد کے علاقے میں نصیر اور فیملی سے1لاکھ 10 ہزار و زیوارات، مناواں میں مشتاق سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو 90ہزار،گھڑی اور موبائل لیکر فرار ہوگئے،اس کے علاوہ نو اب ٹا ئو ن سے عطاء،جنو بی چھا ئو نی سے وسیم،سو ل لا ئن سے عبدالقادر ، اورریس کو ر س میں احسن کی گاڑیاں اورمصر ی شا ہ سے احسان ،نو اں کو ٹ سے فرحت اورما ڈل ٹا وٗ ن میں نذیر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔