اتوار , 04 جولائی 2021ء
(639) لوگوں نے پڑھا
چھٹی کے دن مغلپورہ میں واقع کیرج شاپ کے قریب نوجوانوں نے سڑک پر کرکٹ کا میدان سجالیا۔ کرکٹ کھیل کر نوجوانوں نے چھٹی کو خوب انجوائے کیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کام کاج کرنے میں پورا ہفتہ گزر جاتا ہے صرف ایک اتوار کا دن ہی ہے جس میں ہم کرکٹ کھیل کر اپنی تھکاوٹ کو اور کام کے دباؤ کو کم کرتے ہیں اور نئے آنے والے ہفتے کے لئے تازہ دم ہوجاتے ہیں۔