پیر , 04 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

رنگ روڈ منصوبہ بے سود، ایس ایل تھری کا منصوبہ تعمیراتی معاہدہ ہونے کے باوجود فعال نہ ہوسکا

 رنگ روڈ منصوبہ بے سود، ایس ایل تھری کا منصوبہ تعمیراتی معاہدہ ہونے کے باوجود فعال نہ ہوسکا
پیر , 05 اکتوبر 2020ء (188) لوگوں نے پڑھا
بزدار سرکار کے دور میں رنگ روڈ منصوبہ بے کار ہوگیا، رنگ روڈ ایس ایل تھری کا منصوبہ تعمیراتی معاہدہ ہونے کے باوجود فعال نہ ہوا، تعمیراتی معاہدہ پر عملدرامد کے لئے تین ماہ کا وقت بھی گزر گیا۔ وزیراعظم کی موجودگی میں تیرہ جون دوہزار بیس کو ایس ایل تھری کا معاہد ہوا تھا، سابق کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم اور این ایل سی کے مابین معاہدہ پر دستخط ہوئے، جس کے مطابق تیرہ جون کو ہونیوالے معاہدے پر تین ماہ میں عملدرآمد کرنا لازم تھا۔ لاہور رنگ روڈ اتھارٹی سدرن لوپ تھری کیلئے ساڑھے چارہزار کنال اراضی بھی تعمیراتی کمپنی کو نہ دے سکی جبکہ وائبیلٹی گیپ فائنانسگ کی مد میں دو اعشاریہ چار ارب بھی رنگ روڈ کو نہ ملے۔ ذرائع کے مطابق معاہدہ پر عملدرآمد کا وقت گزرنے کے بعد تعمیراتی کمپنی معاہدہ ختم کرسکتی ہے، حکومت پنجاب کی عدم دلچسپی سے رنگ روڈ کو مکمل کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا۔ رنگ روڈ اتھارٹی حکام کے مطابق رنگ روڈ پر قانونی پیچیدگیوں کا سامنا ہے، حکم امتناعی کیسز کے نمٹنے تک رنگ روڈ پر کام شروع ہونا ممکن نہیں، اڈہ پلاٹ سے ملتان روڈ تک آٹھ کلومیٹر تک دس ارب سے زائد کی لاگت سے سدرن لوپ تھری کو ایک سال میں مکمل کرنے کا معاہدہ کیا تھا، موجودہ حالات میں لاہور شہر کی رنگ روڈ کو مکمل کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔
  • سڑک
  • سفر

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now