پیر , 04 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

ہنجروال میں شہری کے تشدد سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق

ہنجروال میں شہری کے تشدد سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق
پیر , 21 ستمبر 2020ء (124) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ ہنجروال کے میں شہری نےرکشہ ڈرائیور پر تشدد کیا،تشدد کے باعث رکشہ ڈرائیور 45 سالہ محمد حنیف جاں بحق ہوگیا، رکشہ ڈرائیور محمد حنیف پر شہری نے گزشتہ رات تشدد کیا،محمد حنیف کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا،لواحقین کی درخواست پر ملزم ذیشان گرفتارکرتے ہوئے پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔ واضح رہے کہ عصر حاضر میں لرزہ خیز وارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، سگے بہن، بھائی اور عزیز واقارب ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوچکے ہیں،شہر میں قتل وغارت اور مختلف جرائم میں اضافہ معمول بن چکا ہے اور پولیس ایسے عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہے۔ لاہور پولیس نے شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل اور زخمی کرنے والے ایک سے زائد گروہوں کی تصدیق کی۔ سرعام فائرنگ سے خوف وہراس پھیل چکا جبکہ شاہراہیں، گلیاں اور محلےغیر محفوظ ہوکر رہ گئے ہیں۔  پولیس کے اعدادوشمارکے مطابق پنجاب میں روزانہ11افراد کوبے دردی سے قتل کیاجارہاہے۔
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now