منگل , 05 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

خاتون سے زیادتی، سی سی پی اولاہور کا نا مناسب بیان سوشل میڈیا پرٹاپ ٹرینڈ بن گیا، شہریوں نے عمرشیخ کی برطرفی کا مطالبہ کردیا

خاتون سے زیادتی، سی سی پی اولاہور کا  نا مناسب بیان سوشل میڈیا پرٹاپ ٹرینڈ بن گیا، شہریوں نے عمرشیخ کی برطرفی کا مطالبہ کردیا
جمعہ , 11 ستمبر 2020ء (140) لوگوں نے پڑھا
موٹر وے پر اجتماعی زیادتی کاشکار بننے والی خاتون سے متعلق سی سی پی او لاہور کے بیان پر عوام، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کے نمائندوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر ریموسی سی پی او ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔لوگوں نے سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی سی پی او کے بیان سے تاثر ملتا ہے جیسے خاتون خود قصور وار ہیں۔ دوسری طرف وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور نے غیر ضروری بیان دیا لیکن غیر قانونی نہیں، میں خود بھی سی سی پی او کے بیان سے اتفاق نہیں کرتا۔اسد عمر نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کے اس بیان پر کیا قانونی ایکشن لیا جائے۔  اس سے قبل وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری بھی  سی سی پی او لاہور عمر شیخ پر برس پڑیں۔ اپنے بیان میں شیریں مزاری نے  کہا کہ اجتماعی زیادتی کی شکار خاتون پر سوالات اٹھانا ناقابل قبول ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیریں مزاری نے کہا کہ ایک افسر کی طرف سے اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون پر سوالات اٹھانا ناقابلِ قبول ہے۔ شیریں مزاری نے لکھا کہ یہ کہنا کہ انھیں جی ٹی روڈ سے سفر کرنا چاہیے تھا، یا اس بات پر سوال اٹھانا کہ وہ رات کو اپنے بچوں کے ساتھ کیوں نکلیں، کسی طور پر قبول نہیں کیا جاسکتا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا یہ بیان خود اس خاتون پر الزام لگانے جیسا ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ وہ اس معاملے کو دیکھ رہی ہیں، زیادتی کی کوئی توجیہ نہیں ہو سکتی۔
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now