ہفتہ , 19 ستمبر 2020ء
(153) لوگوں نے پڑھا
پاکستان رینجرز اکیڈمی کے فیکلٹی سٹاف وزیرتربیت 21کیڈٹس پر مشتمل وفد نے آفیسر کمانڈنگ پاکستان رینجرز اکیڈمی میجر خالدکی سربراہی میں پنجاب ایمرجنسی سروس)ریسکیو(1122 ہیڈ کوارٹرز اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کامطالعاتی دورہ کیا۔ وفد کا استقبال ڈاکٹر علی امام ایجوٹینٹ ٹریننگ / میڈیکل ونگ کے سربراہ نے کیا۔وفد نے ایمرجنسی سروس اکیڈمی میں جاری مختلف تربیتی کورسز کا مشاہدہ کیاجس میں میڈیکل،اربن سرچ اینڈ ریسکیو،گہرے کنوئیں سے ریسکیوکرنا،موٹر بوٹ آپریٹنگ،فائر فائٹنگ،بلندی سے ریسکیو کرنا،ڈرائیونگ اور تیراکی شامل ہیں۔مندوبین کو میڈیکل، فائر اور ریسکیو لیبز کا بھی مشاہدہ کروایا گیا جہاں انہیں امدادی کاموں میں امدادی سامان کے مناسب استعمال کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی سروسزاکیڈمی میں تربیتی مقاصد کے لئے اس کے استعمال کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔ وفد کو صوبائی مانیٹرنگ سیل کے انچارج نعیم مرتضیٰ نے مانیٹرنگ سیل کا بھی مشاہدہ کروایا جہاں انہیں ضلعی سطح پر گاڑیوں کی نقل وحرکت،کال ریکارڈنگ،ایمرجنسی ڈیش بورڈ ڈیٹا،شہریوں کی شکایات اور کنٹرول رومز کی لائیو مانیٹرنگ بارے بریفنگ دی گئی۔مزید براں وفد کو مریضوں کی منتقلی،موٹربائیک ایمبولینس سروس اور گمشدہ افرادکی مدد کیلے1192ہیلپ لائن بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔اس موقع پر رجسٹرار ایمرجنسی سروسز اکیڈمی نے بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی جانب سے وفد کو پاکستان میں ایمرجنسی سروس اصلاحات اور لاہور میں 6ریسکیواسٹیشنوں،14ریسکیو ایمبولینسوں اور 200ریسکیو اہلکاروں سے شروع ہونے والی بطور پائلٹ پراجیکٹ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کی شاندار کامیابی بارے آگاہ کیا۔انہوں نے وفد کو مزید بتایا کہ اب تک پنجاب ایمرجنسی