منگل , 03 نومبر 2020ء
(344) لوگوں نے پڑھا
پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام عشق رسولؐ سیمینار اور فرانسیسی صدر کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر مذمتی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسرنیازاحمد اختر،ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر، ڈاکٹر حماد لکھوی، صدر آسا پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، سیکرٹری جاوید سمیع، اساتذہ، طلباؤ طالبات اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد نے کہا کہ دنیاوی مسائل کاواحد حل نبی کریم ؐاسوہ حسنہ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن کے لئے برداشت کو فروغ دینا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے مذہب پر منفی گفتگو نہیں ہونی چاہیے۔ ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ مسلمانوں کو آپ ؐ کی ناموس سے زیادہ کوئی چیز عزیز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں بین الاقوامی سطح پر مختلف مذاہب اور معاشروں پر تنقید کی جارہی ہے جس کی حدبندی کے لئے قانون سازی ہونی چاہیے۔