پیر , 14 ستمبر 2020ء
(106) لوگوں نے پڑھا
آرٹس کونسل لاہور میں ٹائیگر فورس کی تقریب منعقد ہوئی ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم پنجاب راجہ راشد حفیظ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر پنجاب کے نوجوانوں کو اپنا روزگار شروع کرنے کیلئے 30 ارب روپے کے قرضے دینے کی سکیم کی منظوری دے دی گئی ہے جس پر اسی مہینے سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ سکیم کے تحت نئے کاروبار یا پہلے سے موجود کاروبار کو وسعت دینے کیلئے ایک کروڑ روپے کی حد تک کے قرضے آسان شرائط پر دئیے جائیں گے جبکہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے ٹیکنیکل ٹریننگ کی سہولیات کو مزید اپ گریڈ اور ان کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے جس کیلئے فنڈز میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔نوجوانوں کی جسمانی وذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بھی متعدد انقلابی منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں جن پر رواں مالی سال کے دوران 2,090 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔ مردو خواتین نوجوانوں کے لئے یکساں سہولیات کے ساتھ ساتھ خواتین کو زیادہ نرم شرائط پر قرضے دئیے جائیں گے.