جمعرات , 17 ستمبر 2020ء
(182) لوگوں نے پڑھا
ایس ایچ او سٹی رائے ونڈ سید ثقلین شاہ کے مطابق رائے ونڈ اور گردونواح میں پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ،والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے باز رکھنے کیلئے بچوں کا دھیان رکھیں ،پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے جس سے کئی قیمتی جانیں لقمہ اجل بن چکی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہفتے میں درجنوں پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انکے قبضہ سے پتنگیں،ڈور سمیت دیگر سامان برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔