منگل , 01 جولائی 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

پنجاب کے اسکولوں میں اس سال سردیوں کی چھٹیاں نہیں ہوں گی، مراد راس

پنجاب کے اسکولوں  میں اس سال سردیوں کی چھٹیاں نہیں ہوں گی، مراد راس
جمعرات , 05 نومبر 2020ء (314) لوگوں نے پڑھا
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں پنجاب میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کہتے ہیں کہ پنجاب کے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں نہیں ہوں گی۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں آن لائن ویڈیو کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس سمیت تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے شرکت کی، اس کے علاوہ سیکرٹریز اسکول و ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بھی آئن لائن اجلاس میں شریک ہوئے۔ کانفرنس میں موجودہ حالات میں تعلیم کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے، اس دوران مراد راس نے کہا کہ کانفرنس میں صوبے بھر میں اسکول کھلے رکھنے کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ صوبے بھر کے اسکول جاری کردہ شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے، تمام اسٹیک ہولڈرز ایس او پیز اور حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکول دوبارہ بند کرنے کے حوالے سے تمام خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، کورونا وائرس کے حوالے صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ طلباء اور اساتذہ کو اس وباء سے ہر ممکن محفوظ رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ 
  • انتظامیہ
  • اسکول

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now