جمعرات , 12 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

پاکستان سپر لیگ، گرینڈ فائنل آج لاہور قلندرز اورکراچی کنگزکے درمیان ہوگا

پاکستان سپر لیگ، گرینڈ فائنل آج لاہور قلندرز اورکراچی کنگزکے درمیان ہوگا
منگل , 17 نومبر 2020ء (423) لوگوں نے پڑھا
کراچی میں کرکٹ کی بڑی جنگ ہوگی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی کے حصول کے لئے بڑے ناموں کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچنے کے بعد اب بس آخری معرکہ بھی سر کرنے کے لئے بالکل تیار ہیں۔ میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔ فاتح ٹیم چمچماتی ٹرافی سمیت پانچ لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم جیتے گی جبکہ رنر اپ کو دو لاکھ امریکی ڈالر انعام ملے گا۔ میچ کے حوالے سے لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں متوازن ہیں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک دو کھلاڑی ہی اپنی پرفارمنس سے پانسہ پلٹ دیتے ہیں۔ دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کہتے ہیں کہ بڑا فائنل ہونے جا رہا ہے، دونوں شہروں کی سڑکیں سنسان ہوں گی، ہم یہ فائنل ڈین جونز کے لیے کھیلیں گے، ہمارے ڈریسنگ روم میں وہ ایک والد سی شخصیت تھے۔ لاہور قلندرز کو فخر زمان، محمد حفیظ، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی جیسے خطرناک مقامی جبکہ بین ڈنک اور ڈیوڈ ویسا کی صورت میں خطرناک اور جارحانہ غیرملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔ کراچی کنگز میں محمد عامر، بابر اعظم، شرجیل خان، والٹن اور ایلکس ہیلز کی صورت میں بڑے نام شامل ہیں۔ ایونٹ کا فائنل دنیا بھر میں براہ راست نشر کیا جائے گا اور امید ہے کہ کروڑوں مداح اس فائنل کو براہ راست دیکھیں گے۔ فائنل میچ کی سیکیورٹی کے حوالے سے اسٹیڈیم روڈ کو میچ سے قبل بند کردیا جائے گا۔ لیاقت آباد دس نمبر سے آنے والا ٹریفک حسن اسکوائر پل سے نیو ٹاؤن موڑا جائے گا، نیپا سے حسن اسکوائر جانے والا ٹریفک بھی سیدھا نیو ٹاؤن بھیجا جائے گا۔ راشد منہاس روڈ سے اسٹیڈیم براستہ ڈالیما روڈ شہریوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شہری نیپا، عسکری فور، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل یا ملینیم، نیپا سے صفورا یا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کرسکیں گے۔
  • کرکٹ
  • کھیل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now