منگل , 05 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

پی ایس ایل 5: کورونا وائرس کے باعث ملتوی کیے گئے چاروں میچز نومبر میں لاہور میں منعقد کرنے کا فیصلہ

پی ایس ایل 5: کورونا وائرس کے باعث ملتوی کیے گئے چاروں میچز نومبر میں لاہور میں منعقد کرنے کا فیصلہ
جمعرات , 03 ستمبر 2020ء (146) لوگوں نے پڑھا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 5 کے ملتوی شدہ چاروں میچز اس سال نومبر میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ چاروں میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 5 اس سال فروری - مارچ میں منعقد ہوئی تھی لیکن کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ ایونٹ 17 مارچ کو اس وقت ملتوی کرنا پڑا تھا جب ابھی اس سیریز کے چار میچز باقی تھے۔ شیڈول کے مطابق 14 نومبر کو کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا اور یہ میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں جگہ بنالے گی۔ اسی روز پہلے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز کی ٹیم پشاور زلمی کا سامنا کرے گی۔ پندرہ نومبر کو کوالیفائر میچ ہارنے والی ٹیم پہلا ایلیمنیٹر جیتنے والی ٹیم سے مقابلہ کرے گی جبکہ سیریز کا فائنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے یہ چاروں میچز کووڈ 19 کے پرٹوکول کے تحت کھیلے جائیں گے جہاں تمام کھلاڑی میچ آفیشلز اور دیگر سٹاف کو بائیو سکیور ماحول میں رکھا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فی الحال پروگرام یہ ہے کہ تمام میچز بند سٹیڈیم میں شائقین کے بغیر کھیلے جائیں تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ اکتوبر میں کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے ملتوی شدہ میچوں کے شیڈول کا اعلان کرنے سے فرنچائزز کو ان میچوں کی تیاری کا مناسب وقت بھی مل گیا ہے۔ وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ شروع سے ہی یہ چاہتا تھا کہ اس ایونٹ کا فاتح ضرور سامنے آنا چاہیے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں کووڈ 19 کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد کرکٹ کی سرگرمیاں شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں کے لیے لاہور میں موجود ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کی سہولتیں دوبارہ شروع کی جارہی ہیں اور اس ضمن میں کووڈ 19 سے متعلق تمام ضروری ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا بھی اعلان کر دیا ہے جس میں ٹی ٹوئنٹی کپ اور قائداعظم ٹرافی شامل ہیں۔ اس سیزن میں دو غیرملکی ٹیموں زمبابوے اور جنوبی افریقہ نے بھی پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ زمبابوے کی ٹیم کو تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے نومبر میں پاکستان آنا ہے جبکہ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوری 2021 میں ہے جس میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
  • کھیل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now