جمعرات , 20 مئی 2021ء
(366) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ ٹاؤن شپ میں فلسطین کے مظلوم مسلمان بہن بھائیوں کے حق میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں علماءکرام و مشائخ عظام، سماجی و فلاحی تنظیموں کے نمائندگان، تاجر برادری، میڈیا کے نمائندوں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس ریلی کا مقصد مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی اور بیت المقدس، مسلمانوں کا قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی نا مو س کی محافظوں کے ساتھ اظہار یکجہتی تھا۔ علماء کرام نے عوام کے احتجاج اور یہودیوں کی مصنوعات کے بائیکاٹ کو عوام کی جانب سے اسرائیل کے خلاف جہاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ہمارا قبلہ اوّل یہودیوں کے قبضہ سے آزاد ہوگا اور فلسطین میں موجود ہمارے دینی بہن بھائی سکون کا سانس لیں گے۔ اللہ پاک ہمارے فلسطینی مسلمان بہن بھائیوں کی حفاظت فرمائے۔ آمین