جمعہ , 29 مارچ 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

گستاخانہ خاکوں اورکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے

گستاخانہ خاکوں اورکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے
بدھ , 28 اکتوبر 2020ء (247) لوگوں نے پڑھا
مسلم لیگ ہاؤس لاہورمیں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم سیاہ اورفرانس میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹر ی سینٹیر کامل علی آغا کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں میاں محمد منیر، خدیجہ عمر فاروقی آمنہ الفت، شیخ عمر حیات کنول نسیم ملک اقبال عابد کھیتران،ساجد کھیتران،حافظ خالد،جاوید گورائیہ ایڈوکیٹ، ملک اکرم،ارشاد ڈوگر، امجد چوہدری،عامر باجوہ،صفیہ اسحاق،سعدیہ و دیگر عہدیداران و کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف مال روڈ چیئرانگ کراس پر یوم سیاہ کے موقع پرریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت اعجاز احمد چوہدری اور غلام محی الدین دیوان، جنوبی صدر لاہور ملک ظہیر عباس کھوکھرنے کی‘ یو تھ فورم فار کشمیرکے زیر اہتمام کشمیریوں پر مظالم اور کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضہ کے73سال مکمل ہونے پر یو م سیاہ منایا گیا۔ اس سلسلہ میں پنجاب اسمبلی تا لاہور پر یس کلب کشمیر ریلی نکالی گئی۔ پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نےریلیاں نکالیں۔ڈائریکٹریٹ آف پبلک لائبریریز پنجاب اور قائداعظم لائبریری کے اشتراک سے کشمیر یوں سے اظہاریکجہتی کیلئے یوم سیاہ ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی قیادت ڈاکٹر عائشہ سعید ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریرز پنجاب نے کی۔پادری شاہد معراج ڈین آف لاہور نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اظہار آزادی کی آڑ میں کسی بھی مذہب کے بارے میں گستاخانہ رویہ ناقابل برداشت ہے۔ ریلی کے شرکاء باغ جناح سے پنجاب اسمبلی تک مارچ کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری آرکائیوز اینڈ لائیبریری عارف عمر عزیز اور قائداعظم لائبریری کے چیف لائبریرین عبدالغفور بھی موجود تھے 
  • انتظامیہ
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now